Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
محفل ذکرمصطفی ۖکانفرنس کے ڈی اے ایمپلائز یونین (سی بی اے)کے زیر اہتمام | زرائع نیوز

محفل ذکرمصطفی ۖکانفرنس کے ڈی اے ایمپلائز یونین (سی بی اے)کے زیر اہتمام

ادارہ ترقیات کراچی کے ملازمین اور افسران کی کثیر تعداد میں شرکت نظامت کے فرائض رئیس احمد(کیو ٹی وی)نے انجام دی
ممبر رابطہ کمیٹی عبد الحسیب ، ممبر رابطہ کمیٹی اشرف خان، انچارج لیبر ڈویژن طیب ہاشمی ، جوائنٹ انچارج لیبر ڈویژن افتخار احمد ارشد انصاری ممبر لیبر ڈویژن مہتاب احمدکی شرکت

کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل باعث وجود کائنات حضرت محمد مصطفی ۖکانفرنس کا انعقاد کیا گیا ادارہ ترقیات کراچی ملازمین اور افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بابرکت محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔نظامت کے فرائض رئیس احمد (کیو ٹی وی)نے انجام دی۔

اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان ممبر رابطہ کمیٹی عبد الحسیب ، ممبر رابطہ کمیٹی اشرف خان، انچارج لیبر ڈویژن طیب ہاشمی ، جوائنٹ انچارج لیبر ڈویژن افتخار احمد ارشد انصاری ممبر لیبر ڈویژن مہتاب احمدموجود تھے اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی طاہر حسین ، ممبر ایڈمنسٹریشن کے ڈی اے نوید انور صدیقی ، ممبر فنانس شفقت سومرو ، سیکرٹری خالد ظفر ہاشمی ، ڈائریکٹر لینڈ نجم الزماں ،ڈائریکٹر ریکوری رضا قائم خانی و ادارہ ترقیات کراچی کے دیگر اعلی افسران نے خصوصی شرکت کی

مولانا اشرف گورمانی نے اپنے بیان میں کہاکہ اگر امت آج ایک ہوجاے تو بیت المقدس آزاد ہوجاے اللہ تعالی نے اپنے محبوب کو اعلی مقام عطا فرمایا دنیا اور آخرت میں کامیابی کا راستہ اللہ کی اطاعت اور عشق مصطفی ۖمیں ہے اللہ والوں کی محبت سے اللہ کا قرب اور رسول اللہ ۖ کا فیضان حاصل ہوتا ہے۔ علامہ اظہر نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ نبی وہ ہے جو اللہ سے بھی ملے ہوئے ہیں او ر بندوں سے بھی نبی پاک ۖ کی معرفت کے بغیر اللہ کی اطاعت نہیں ہوسکتی رسول اللہ ۖ کی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے وہ سارے جہاں کے لئے رحمت العلمین ہے اور اللہ تعالی کی اطاعت کرو جبکہ اپنے رسول ۖکے لیے اطبا کرنی ہوگی۔ ملک کے مشہور و معرف نعت وثنا خواں الحاج صدیقی اسماعیل، شکیل مدنی،محمد ندیم خان نے ہدیہ نعت پیش کیا۔

اس موقع پر مزدور یونین کے عتیق و اراکین، لیبر یونین کے سرپرست اعلی اشرف خان واراکین، کے ڈی اے یونٹ کے جوائنٹ انچارج و یونین آرگنائزر عمران حسین جعفری ،عامر محمد ،شاہد سلیم ،طاہر جاوید انتخاب عالم ،عادل، وحید ، یاسر، صدیق، نسیم بابو و اراکین یونٹ کمیٹی کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے صدر عبدالمعروف، جنرل سیکرٹری قمر، بھائی سینئر یونین ممبر ندیم کھو کھر، سینیئر یونین ممبر ذیشان ملک،شیر افگن ،رفیق صفدر ، و یونین اراکین فنانس کمیٹی کے محمد عزیزو اراکین موجود تھے نوید انور صدیقی نے علما ا کرام اور ادارہ ترقیات کراچی کے اعلی افسران اور دیگر شخصیات کو یادگاری شیلڈ پیش کیں

۔ایم کیو ایم پاکستان رابط کمیٹی کے ممبر عبدالحسیب اور اشرف خان نے چار کیش انعامات فی کس پچاس ہزار روپے بذریعہ قرعہ ا ندازی ناموں کا اعلان کیا ممبر ایڈمنسٹریشن نوید انور صدیقی نے آخر میں تما م علما اکرام اور نعت خواں اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لیبر ڈویژن اوریونائیٹڈ لیبر فیڈریشن ایم کیو ایم پاکستان کے تمام اراکین اور کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے کے تمام عہدیداران اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں محفل ذکر مصطفی ۖ کے شرکا میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی