لاہور: جماعت الدعوۃ (جے یو ڈی) نے اپنے سربراہ حافظ سعید کو فوری طور پر رہا نہ کرنے کی صورت میں دفاع پاکستان کونسل آف پاکستان کے ساتھ مل کر احتجاجی تحریک کے آغاز کی دھمکی دے ڈالی۔
جماعت الدعوۃ کا کہنا ہے کہ اگر حافظ سعید کی گرفتاری سے تحریک کشمیر کو کوئی نقصان پہنچا یا وہ کمزور ہوئی تو اس کے ذمہ دار حکمران ہوں گے، ساتھ ہی تنظیم کا کہنا تھا کہ حافظ سعید کی ہدایات پر 5 فروری کو ‘یوم کشمیر’ کی مناسبت سے ملک گیر ریلی نکالی جائے گی۔
دوسری جانب دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق کے خیال میں حافظ سعید کو ہندوستان کو خوش کرنے کے لیے نظربند کیا گیا۔
سمیع الحق نے کہا کہ چند دن قبل ہی دفاع کونسل پاکستان کے ایک جلسے میں 2017 کو کشمیر کی آزادی کا سال قرار دیا گیا، جس نے ہندوستان کو پریشان کردیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ حافظ سعید کی نظربندی سے تحریک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، حافظ سعید کو عدالتوں نے رہا کیا تھا، ان کو بغیر کسی وجہ کے نظربند کیا گیا، ساتھ ہی انھوں نے حافظ سعید کو فوری رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
ملی یکجہتی کونسل کے ابو الخیر محمد زبیر نے بھی حافظ سعید کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور حکومت کو جماعت الدعوۃ کے فلاحی کام یاد کروائے۔
ان کا کہنا تھا، ‘جب بھی لوگوں کو مدد کی ضرورت پڑی، یہ جماعت الدعوۃ ہی تھی، جس نے لبیک کہا اور اب یہ تمام کرنے والے شخص کی گرفتاری کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، نہ تو سیاسی بنیادوں پر اور نہ ہی انسانی بنیادوں پر’۔
جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ‘حافظ سعید کا واحد قصور وادی کشمیر میں ہندوستانی ظلم و بربریت کا اصل چہرہ بے نقاب کرنا تھا، ان کی نظر بندی نے ثابت کردیا ہے کہ نواز شریف نے بھی پرویز مشرف کی طرح امریکی دباؤ کے سامنے سر جھکا دیا ہے’۔
لیاقت بلوچ کے مطابق ‘ہندوستان نئے امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھا رہا ہے، جو بعدازاں پاکستان پر دباؤ ڈال رہے ہیں’۔
نظربندی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں حافظ سعید نے بھی اپنی نظربندی کو سازش قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اس کے پیچھے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر کا دباؤ ہے، ان کا کہنا تھا، ‘حلف اٹھانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اور مودی نے ان تمام اقدامات پر بات چیت کی، جو اب حکومت پاکستان اٹھا رہی ہے’۔
انھوں نے اپنے کارکنوں کو پرسکون رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا مشن جاری رکھیں اور کہا کہ ‘آپ کو اُس طرح سے برتاؤ کرنا چاہیے، جس سے پاکستان کی عکاسی ہو، پاکستان کی سالمیت اور آزادی ہماری پہلی ترجیح ہے، 5 فروی کو ہر کارکن کشمیر کاز کی حمایت کے لیے سڑکوں پر نکلے’۔
بشکریہ ڈان نیوز
Racy, This is a good website Racy
Intimate, This is a good website Intimate
Nudity, This is a good website Nudity
Sildenafil, This is a good website Sildenafil
Blue pill, This is a good website Blue pill
Blue pill, This is a good website Blue pill
Enhancer, This is a good website Enhancer
XXX, This is a good website XXX
Nude, This is a good website Nude