Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
سی او او لاہور قلندرز کاشاہین آفریدی کیلئے بنگلہ،کھلاڑیوں کیلئے پلاٹس کا اعلان | زرائع نیوز

سی او او لاہور قلندرز کاشاہین آفریدی کیلئے بنگلہ،کھلاڑیوں کیلئے پلاٹس کا اعلان

لاہور: لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے مسلسل دوسری بار پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے کی خوشی میں پوری ٹیم پر انعامات کی بارش کر دی۔
جیت کی خوشی میں لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں مسلسل دوسری بار ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک طویل ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں ثمین رانا کی جانب سے کھلاڑیوں کے لیے انعامات کا اعلان کیا گیا ۔
ثمین رانا نے شاہین شاہ آفریدی کے لیے میچ میں بہترین پرفارمنس پر قلندرز سٹی میں ایک کنال پلاٹ اور پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کپتانی ک لیے قلندرز سٹی میں بنگلے کا اعلان کیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے لوگوں کے لیے بھی قلندرز سٹی میں پلاٹس کا اعلان کیا جس پر تمام کھلاڑیوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا۔