Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
نیو کراچی میں‌ فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق | زرائع نیوز

نیو کراچی میں‌ فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا شخص پولیس اہلکار ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والا اہلکار اپنے والد کے ساتھ پینشن کی رقم نکلوارہا تھا کہ اس دوران واردات ہوئی۔

پولیس کے مطابق واردات میں 30 بور کا پستول استعمال ہوا اور اہلکار کے سینے میں گولی لگی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کا کہناہے کہ پولیس کی جانب سے واقعے کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت ظاہر کیا جارہا ہے تاہم اس حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس نے مقتول اہلکار کی لاش ضابطے کے کارروائی کے لیے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردی جب کہ مقتول کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔