محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں موجود ہے، جبکہ ہوا کا شدید دباؤ اومان اور یمن کی جانب بڑھ رہا ہے تاہم طوفان ’لوبان‘ سے پاکستان کے ساحلوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے ٹراپیکل سائیکلون سینٹر کے مطابق ہوا کا کم دباؤ صلالہ اور اومان سے 1350 کلومیٹر دور ہے، جبکہ کراچی کے جنوب میں ہوا کا کم دباؤ 1400 کلومیٹر دور ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ ٹراپیکل سائیکلون میں تبدیل ہوسکتا ہے۔
سمندری طوفان ’لوبان‘ یمن، اومان اور مسقط کو براہ راست متاثر کرسکتا ہے، جبکہ تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں برسا سکتا ہے۔
ذرائع موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ’لوبان‘ کے اثرات پاکستان کے ساحلی علاقوں میں نظر آسکتے ہیں۔
