Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شبر زیدی کی چھٹی، خاتون افسر چیئرمین ایف بی آر تعینات | زرائع نیوز

شبر زیدی کی چھٹی، خاتون افسر چیئرمین ایف بی آر تعینات

شبر زیدی کی چھٹی، خاتون افسر چیئرمین ایف بی آر تعینات

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گریڈ 22 کی افسر نوشین جاوید امجد کو چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کردیا۔حکومت نے ان لینڈ ریونیو سروس کی افسر نوشین جاوید امجد کو چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کردیا ہے اور وفاقی کابینہ نے گریڈ 22 کی افسر نوشین جاوید امجد کی چئیرمین ایف بی آر تعیناتی کی منظوری بھی دے دی ہے۔

خیال رہے ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی پہلے سے ہی غیر معینہ مدت کے لیے رخصت پر تھے اور شبر زیدی کی بطور چیئرمین اعزازی تقرری بھی فوری طور پر ختم کردی گئی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کی رخصت کے باعث نوشین جاوید امجد قائمقام چیئر پرسن ایف بی آر کام کررہی تھیں اور اب انہیں ممبر ایڈمن سے تبدیل کرکے ریگولر طور پر چئیرمین ایف بی آر لگایا گیا گیا ہے۔

شبر زیدی کی اعزازی طور پر چئیرمین تقرری فوری طور پرختم کردی گئی