کراچی: لیاری گینگ وار کے سرغنہ اور مشہور زمانہ دہشت گرد عزیر بلوچ کا ملٹری ٹرائل مکمل ہوگیا۔
ہم نیوز کے نمائندے عاطف خان کے مطابق لیاری گینگ وار والے عزیر بلوچ کو ملٹری کورٹ نے سزا سنادی؛ عزیر بلوچ کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت 12سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
عزیر بلوچ پر اب سندھ میں درج دیگر مقدمات پر مقدمات چلیں گے؛ انہیں 4 اپریل کو سینٹرل جیل کراچی منتقل کیا جاچکا ہے۔
یاد رہے کہ عزیر بلوچ سابق وفاقی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے قریبی دست راز تھے اور وہ گینگ وار کو اپنا بچہ مانتے ہیں۔