کراچی : معروف پاکستانی گلوکار سجاد علی نے اپنے سوشل میڈیا بیان سے متعلق قیاس آرائیوں کی تردید کردی۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں گلوکار نے کہا کہ ’میں نے کب کہا بالی وڈ نے میرا گانا کاپی کیا بلکہ میں نے کہا تھا کہ گانا سن کر مجھے اپنا ایک پرانا گانا یاد آگیا,لوگوں کی جانب سے تنقید کی جارہی تھی کہ انہوں نے مہدی حسن کی غزل کاپی کی ہے۔اس حوالے سے سجاد علی نے کہا کہ ’یہ غزل مہدی حسن کی نہیں احمد فراز کی ہے اور ایک غزل مختلف گلوکار اپنی اپنی دھنوں کے ساتھ گاتے ہیں۔
