اسلام آباد : تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے تین بار وفاقی وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھالا اور تینوں دفعہ ہی ملک کی برآمدات کم ہوئی ہیں۔
جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ دسمبر 2022 میں برآمدات دسمبر 2021 سے 17 فیصد کم ہیں۔
دسمبر کے افراط زر میں پچھلے ماہ سے بھی مزید اضافہ ہو گیا اور 23 فیصد سے بڑھ کر 24 فیصد تک پہنچ گیا ہے،مہنگائی کا طوفان تھمنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
