Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ملک میں بادشاہت نہیں کہ فرمان جاری کر دیا جائے , وسیم اختر | زرائع نیوز

ملک میں بادشاہت نہیں کہ فرمان جاری کر دیا جائے , وسیم اختر

کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ بادشاہوں کی طرح دکانیں بند کرنے کا فیصلہ صادر نہ کیا جائے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بند کمرے میں کیے گئے فیصلے کی مخالفت ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی پورا ملک چلاتا ہے، ٹیکس دیتا ہے، ساڑھے تین کروڑ آبادی ہے، یہاں دو پورٹس ہیں,حکومت کو کراچی کے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کرنا چاہئیے تھا۔

وسیم اختر نے وفاقی حکومت کی طرف سے مارکیٹیں رات ساڑھے آٹھ بجے بند کرنے کے اعلان کو ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کوئی بادشاہت نہیں ہے کہ آپ نے فرمان جاری کیا اور ساری قوم آداب بجا لائے گی آپ کو متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد لینا چاہئیے تھا پھر کوئی فارمولہ بنانا چاہئیے تھا۔