Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بلاول کالونی میں گٹکا ماوا کی فیکٹری پر چھاپہ | زرائع نیوز

بلاول کالونی میں گٹکا ماوا کی فیکٹری پر چھاپہ

کراچی :پولیس نے بلال کالونی پولیس کا گٹکاماوا فیکٹری پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں تیار گٹکاماوا برآمدکرلیا۔

چھاپہ مار کارروائی کے بعد 1 ملزم فہد گجوا گرفتار جبکہ 2 ملزمان فرارہوگئے۔

پولیس نے 800 سے زائد تیار گٹکاماوا اور گٹکاماوا بنانے کا سامان برآمد کر لیا۔

گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ کافی عرصے سے اسماعیل گجوا اور ستار کے لئے کام کرتا ہے جو کہ گٹکاماوا کے بڑے سپلائر ہیں۔

گرفتار ملزم نے بتایا کہ اسکو کام کے لئے روزانہ 5 ہزار روپے ملتے ہیں جبکہ گٹکاماوا تیاری کا کام رات کے اندھیرے میں فیکٹری کے اندر ہوتا ہے۔

مال تیار ہونے بعد صبح سویرے ہی مال کی سپلائی کردی جاتی ہے جبکہ ستار اور اسماعیل نے یہ جگہ کرائے پر لی ہوئی ہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا جبکہ فراری ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔