(رپورٹ: اے بی سومرو): پاکستاں پیپلز پارٹی(شھید بھٹو) رہنما فاطمہ بھٹو وطن واپس پہنچ گئیں، انہوں نے گڑھی خدا بخش میں واقع بھٹو خاندان کے مزار پر حاضری دی اور اپنے دادا شھید ذوالفقار علی بھٹو، اپنے بابا شھید میر مرتظی بھٹو، اور اپنی پھپھو شھید بینظیر بھٹو کی مزار پر فاتحہ خوانی اور چادر چڑھائی۔
فاطمہ بھٹو کی واپسی پر کارکنوں نے اپنی قائد کا پر جوش استقبال کیا اور زندہ ہے زندہ ہے کے نعرے لگائے، جس بعد پاکستاں پیپلز پارٹی (شھید بھٹو) کے مرکزی رہنما عنایت حسین عمرانی کی والدہ کی وفات پر ان کے گائوں مور خاں عمرانی میں فاتحہ خوانی کی اس موقعے پر (شھید بھٹو) کے مرکزی رہنما بڑی تعداد میں شریک تھے۔
فاطمہ بھٹو کی سندھ کی سیاست میں انٹری
کراچی: بلاول بھٹو زرداری کے مولانا کے ساتھ کنٹینر پر جانے کے بعد شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو نے سندھ کی سیاست میں باضابطہ انٹری کرلی، شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو نے اچانک لاڑکانہ پہنچ کر گڑھی خدا بخش میں شہداء کے مزاروں پر حاضری دی۔ فاطمہ بھٹو نے اپنے والد شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑہائی اور فاتحہ خوانی کی۔فاطمہ بھٹو کے ساتھ شہید بھٹو کے کارکن اور شہری بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق فاطمہ بھٹو پاکستان میں تین دن تک قیام کریں گی جہاں وہ اپنی پارٹی کے دیرینہ کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔ فاطمہ بھٹو کے جانب سے اہم اعلانات بھی متوقع ہیں جس سے سندھ کی سیاست میں بڑی تبدیلی آسکتی ہے۔
