اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم سے اہم ملاقات کی اور حیدرآباد کے ترقیاتی پیکج ہنگامی بنیاد پر جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےایم کیو ایم پاکستان کےوفدکی اہم ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس وزیراعظم کے چیمبر میں ہوئی جس میں خالد مقبول صدیقی، اسامہ قادری، امین الحق اور کشور زہرہ شامل تھے جبکہ حکومت کی جانب سے جہانگیرترین،نعیم الحق،پرویزخٹک،ندیم افضل چن بھی ساتھ بیٹھے۔
ایم کیو ایم نے دورانِ ملاقات وزیراعظم کے سامنے اپنے مطالبات دہرائے۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت حیدرآباد کا ترقیاتی پیکج ہنگامی بنیادوں پر جاری کرے جبکہ لاپتہ افراد کی بازیابی اور زیر التوا منصوبوں کی فوری تکمیل کے لیے اپنے کردار ادا کرے۔
ایم کیوایم نے وزیراعظم سے دفاترکھولےجائیں،سیاسی آزادی دینے کا مطالبہ بھی کیا، جواب میں عمران خان نے متحدہ کےوفد کو یقین دہانی کرائی کہ ترقیاتی پیکج کی پہلی قسط فوری ریلیز کی جائے گی۔
عمران خان نے تحریری معاہدے پر من و عن عملدرآمد کی یقین دہانی بھی کرائی، ذرائع کے مطابق عمران خان نے تحریری معاہدے پر عمل درآمد کے لیے جہانگیر ترین کو ٹاسک دے دیا۔
وزیر اعظم @ImranKhanPTI سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات
وفد میں وزیر خالد مقبول صدیقی، صابر حسین قائمخانی، اقبال محمد علی خان، سید امین الحق، اسامہ قادری اور کشور زہرہ شامل
وزیر دفاع @PervezKhattakPK، معاونین خصوصی @naeemul_haque، ندیم افضل گوندل ملاقات میں موجود pic.twitter.com/K93OtHD02Y
— PTI (@PTIofficial) June 28, 2019
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے تحریری معاہدےپرعملدرآمد اخلاقی ذمہ داری ہے۔
