Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اختر مینگل کی کوشش رنگ لے آئیں، چالیس سے 50 لاپتہ افراد کی رہائی کا امکان | زرائع نیوز

اختر مینگل کی کوشش رنگ لے آئیں، چالیس سے 50 لاپتہ افراد کی رہائی کا امکان

حکومت اوربی این پی کےمذاکرات کے بعدلاپتہ افرادکےمعاملےپرپیشرفت سامنے آئی ہے کیونکہ 40 سے 50لاپتہ افرادکاسراغ لگالیاگیا،  جنہیں جلد رہائی ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  حکومت اوراتحادی بی این پی مینگل کےمذاکرات کےبعدلاپتہ افرادسےمتعلق بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے کہ چالیس سےپچاس لاپتہ افرادکاسراغ لگالیاگیا۔

حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ لاپتہ افراد کو آئندہ دو سےتین روزمیں رہاکرا لیا جائے گا، حکومت نے اخترمینگل کو پیشرفت سےآگاہ کردیاگیا۔

دوسری جانب اخترمینگل کہتےہیں لاپتہ افرادکےمعاملےپرحکومت وعدے پرعملدرآمد کررہی ہے،ہماری وجہ سے چالیس خاندانوں کوخوشی مل گئی توبڑی کامیابی ہوگی۔

اختر مینگل اور حکومت کے مذاکرات کس بات پر کامیاب ہوئے؟ اندرونی کہانی