پاکستان میں کرونا کے مریضوں‌ کی تعداد 1 ہزار، 7 اموات، 19 صحت یاب

پاکستان میں کرونا کے مریضوں‌ کی تعداد 1 ہزار، 7 اموات، 19 صحت یاب

کراچی: محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار ہوگئی ہے جب کہ درجنوں مشتبہ مریض بھی سامنے آگئے ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 413، پنجاب میں 296، بلوچستان میں 115، گلگت بلتستان میں 81، خیبر پختونخوا میں 78 جب کہ اسلام آباد میں 15 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے تاہم اس سے ایک بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کرونا وائرس سے اب تک 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ افراد کی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ان حالات میں اچھی خبر یہ ہے کہ 19 افراد مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: