کراچی: عید کے پہلے روز بھی کراچی کے بینکوں کی اے ٹی ایم کبھی خرابی سے دوچارتو کبھی سست روی کا شکاررہ ۔
بعض اے ٹی ایمز پرلنک ڈاؤن کی شکایت رہی تو کہیں کیش دستیاب نہ ہونے کا میسیج چل رہا تھا۔
صارفین کوفنڈزٹرانسفر سمیت رقم کے حصول میں مشکلات کا سامنا رہا۔
عید کے پہلے دن کراچی میں سرکاری بینک سمیت اکثر بینکوں کی اے ٹی ایم میں لنک ڈاون اور بعض اے ٹی ایم خراب ہونے اوربعض سست روی کا شکارہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
