Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اپریل مئی کی اسکول فیس، سندھ حکومت نے والدین کی سن لی | زرائع نیوز

اپریل مئی کی اسکول فیس، سندھ حکومت نے والدین کی سن لی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی ہدایات پر محکمہ تعلیم کے ڈائیریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے تمام نجی اسکولوں کو اپریل اور مئی کی فیسوں میں بیس فیصد رعایت کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں.

یہ رعایت کرونا وائرس کے باعث صوبے میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کی سہولت کے پیش نظر دی گئی ہے. سعید غنی

کچھ روز قبل ہم نے تمام نجی اسکولز کو والدین کو رعایت کی ہدایات دی تھی، تاہم اب تمام طلباء کو 20 فیصد فیسوں میں دو ماہ تک رعایت دینے کی ہدایات دی گئی ہیں. سعید غنی

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے تمام نجی تعلیمی ادارے اپنے تمام طلباء کی فیس میں 20 فیصد لازمی رعایت دیں گے.

یہ رعایت ماہ اپریل اور مئی کی فیسوں میں طلباء کو دی جائے گی.

کوئی بھی اسکول کسی بھی تدریسی یا غیر تدریسی عملے کو اس دوران ملازمت سے نہیں نکالے گا.

اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو اس دوران مکمل تنخواہ کی ادائیگی کرنا ہوگی ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی. نوٹیفکیشن

اس سلسلے میں اگر کسی اساتذہ کو اپنی شکایات کا اندراج کرانا ہے تو وہ ڈائیریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ کو کرسکے گا. نوٹیفکیشن

محکمہ تعلیم سندھ کا بڑا فیصلہ

کراچی: محکمہ تعلیم کا اسکولوں کی فیس میں ریلیف کا فیصلہ

کراچی: اپریل اور مئی کی فیس میں 20 فیصد رعایت دی جائے، محکمہ تعلیم

کراچی: نجی اسکول فیصلے پر عملدرآمد کریں، محکمہ تعلیم

کراچی: عملدرآمد نہ کرنے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، محکمہ تعلیم