لاہور : عید الفطر کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے میگا بجٹ کی فلم ہوئے تم اجنبی سمیت پانچ نئی پاکستانی فلمز سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی ہیں۔
ایکشن اور رومانس سے بھرپور نئی فلموں میں مصنف و ہدایت کار کامران شاہد کی فلم ہوئے تم اجنبی کی کہانی پیار کے انمول رشتے میں بندھ جانیوالے ڈھاکہ یونیورسٹی کے دو طالب علموں نظام الدین اور زینت کے گرد گھومتی ہے۔
اس فلم میں میکال ذوالفقار نظام الدین اور سعدیہ نے زینت نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں ہیں۔
شاہد رانا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم لاہور قلندر اپنے روایتی رنگ بکھیرے گی۔
فلم میں اداکارہ صائمہ نور، بنٹو بٹ، شفقت چیمہ سمیت دیگرفنکار اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ عید الفطر پر پاکستانی فلم دادل اور دور بھی ریلیز کے لیے پیش کی گئی ہیں۔
