Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ریحام خان تنقید کی زد میں , شوہر کا تعلق کراچی سے ہے! | زرائع نیوز

ریحام خان تنقید کی زد میں , شوہر کا تعلق کراچی سے ہے!

اسلام آباد: ریحام خان نے کہاہے کہ شریعت کے مطابق نکاح کیا کوئی شادی پر بھی تنقید کرے تو کیا کر سکتے ہیں،تنقید کرنے والے بےچاروں کا کام یہی ہوتا ہے۔نکاح پر بھی اگر کوئی تنقید کرتا ہے تو اس کا مطلب ان لوگوں کو تنقید کے سوا کچھ نہیں آتا۔

ایک انٹرویو میں ریحام خان نے کہا کہ ان لوگوں کی نہ پہلے کوئی پرواہ کی ہے نہ اب کروں گی اور باقی لوگوں کو بھی یہی کرنا چاہئیے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ میں نے زندگی اپنے اصولوں سے گزارنی ہے۔انہوں نے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے والدین اب اس دنیامیں نہیں ہیں، سب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔خواہش تھی کہ شادی سادگی سے ہو۔

شوہر سے متعلق ریحام خان نے بتایا کہ مرزا بلال کا تعلق کراچی سے ہے۔