Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ملکی در آمدات میں تشویش ناک کمی , اعداد و شمار جاری | زرائع نیوز

ملکی در آمدات میں تشویش ناک کمی , اعداد و شمار جاری

کراچی :ملکی ایکسپورٹس میں تشویش ناک کمی ہوئی ہے ، دسمبر میں امپورٹس کے مقابلے میں ایکسپورٹس کا حجم 50 فیصد سے بھی کم رہا۔

ادارہ شماریات نے ملکی ایکسپورٹس اور امپورٹس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دسمبر 2022 میں دسمبر 2021 کے مقابلے میں ایکسپورٹس کے حجم میں 16 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ۔

جولائی سے دسمبر تک ایکسپورٹس میں5.79فیصد کمی ہوئی، اس دوران ایکسپورٹس 14ارب 24کروڑ ڈالرز تک رہیں۔ دسمبر2022میں ایکسپورٹس کا حجم2ارب30کروڑ ڈالرز رہا

نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں ماہانہ بنیادوں پر ایکسپورٹس میں3.64فیصد کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2022 میں ایکسپورٹس کے مقابلے میں امپورٹس کا حجم 5 ارب 15 کروڑ ڈالرز سے زائد رہا، یعنی ایکسپورٹس کا حجم امپورٹس کے مقابلے میں 50 فیصد سے بھی کم رہا۔