Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حکومت کا ذاتی موبائل پر بھی ٹیکس لگانے کافیصلہ | زرائع نیوز

حکومت کا ذاتی موبائل پر بھی ٹیکس لگانے کافیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام پر  ایک اور ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے بیرون ملک سے لائے گئے ایک موبائل پر بھی درآمدی ڈیوٹی کی چھوٹ ختم کرنےکافیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اب تک بیرون ملک سے ایک ذاتی فون لانے پرڈیوٹی نہیں تھی کیونکہ بیرون ملک سے لائے گئے ایک ذاتی موبائل فون کی رجسٹریشن کرانا ہوتی ہے تاہم وفاقی حکومت نے گذشتہ تین ماہ کے ریکارڈ اور اعدادوشمار کو مدنظر رکھ کر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ماہ میں بیرون ملک سے لائے گئے دس لاکھ موبائل فون رجسٹرڈ کرائے گئے، کوئی بھی موبائل فون بیرون ملک سے لائے جانے پر امپورٹ یکم جولائی سےعائد کئے جانے کا امکان ہے، ذاتی استعمال کے ایک موبائل فون پر بھی ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ یا زائد کے موبائل فون پر 65 ہزار روپے ڈیوٹی ادا کرنا لازمی ہوگا، ایف بی آر ٹیکس کی وصولی پی ٹی اے کے رجسٹرڈ موبائل فون کے ڈیٹا سے کرے گی۔

بشکریہ جیو نیوز