لاہور: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی اور تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے بجٹ منظوری کے حوالے سے کی جانے والی پریس کانفرنس میں ایک بات کر کے نیا موضوع چھیڑ دیا۔
لاہور میں چوہدری پرویز الہیٰ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ بجٹ 29جون تک پاس ہوجائےگا، ہم نے اپوزیشن کو پیشکش کی ایک ضابطہ اخلاق پرسائن کرلیتےہیں،ہم آپ کےاورآپ ہمارےکسی رہنماکوتقریرسےنہیں روکیں گے۔ انہوں نےفیصلہ کیاکہ کسی طریقےسےحکومت کوآگےنہیں چلنےدیں گے، آپ سنجیدہ ہیں کہ جمہوریت،قومی اسمبلی آگےچلےتوضابطہ اخلاق سائن کریں۔
نعیم الحق کا کہنا تھا کہ آپ کی چوریاں اورڈاکےکبھی عوام سےنہیں چھپ سکتے، پاکستان میں اربوں روپےلوگوں نےگھروں میں چھپارکھےہیں، ایمنسٹی اسکیم سےفائدہ اٹھائیں اورقانونی طریقےسےکام کریں، پاکستان کی آدھی سےزیادہ معیشت سیاہ معیشت ہے، 40ہزارارب کی معیشت ٹھیک اور50یا60ارب کی معیشت سیاہ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایمنسٹی اسکیم30جون کوختم ہوجائےگی ، وزیراعظم آئندہ چند روز میں ایک بار پھر قوم سے خطاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ کی منظوری کے لیے 5ارب روپےکا ایک ووٹ خریدنےکی بات پہلی بارسن رہاہوں، سوال ہی پیدانہیں ہوتاکہ بجٹ پاس کروانےکے لیے ووٹ خریدیں۔
