Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پی ٹی ایم کی حمایت کا ڈھونگ، پی پی نے فاٹا فنڈز کی مخالفت کی، اہم انکشاف | زرائع نیوز

پی ٹی ایم کی حمایت کا ڈھونگ، پی پی نے فاٹا فنڈز کی مخالفت کی، اہم انکشاف

اسلام آباد: تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے حال ہی میں فاٹا کو دیے جانے والے فنڈ کی مخالفت کی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ سابق فاٹا کواس کاحق نہیں دلایاگیا، تعلیم ،صحت سمیت دیگرسہولتیں سابق فاٹامیں نہیں دی گئیں ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نےاپنےدورمیں  فاٹاکیلئےکچھ نہیں کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیرستان میں ڈرون حملےہوئے،دھماکےبھی ہوئے، 10سال کےدوران ن لیگ،پی پی سےوہاں کوئی نہیں گیا، پی ٹی ایم کےبہت سےمطالبات ہیں،ان کی تاریخ اورحقیقت بھی ہے، نقیب اللہ محسودکےقتل پردھرنادیاگیا،راؤانوارنےاسےقتل کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ راؤانوارکوبہادربچہ کہاگیا،سندھ میں اسےمکمل تحفظ فراہم کیاجارہاہے، وزیرستان کےعوام کو10سال تک محرومیوں میں دھکیلاگیا۔