Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نام ای سی ایل سے نکلتے ہی شرجیل میمن بیرون ملک روانہ | زرائع نیوز

نام ای سی ایل سے نکلتے ہی شرجیل میمن بیرون ملک روانہ

کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے دو اہم رہنما شرجیل میمن اور ڈاکٹرعاصم حسین بیرون ملک روانہ ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالے جانے کے بعد بیرون ملک روانہ ہوگئے۔

شرجیل میمن 6 سال بعد ای سی ایل سے نام نکلنے پر پہلی بار بیرون ملک گئے کیوں کہ محکمہ اطلاعات میں کرپشن ریفرنس کے باعث 2017ء سے بیرون ملک نہیں گئے تھے، تاہم عدالت سے اجازت ملنے کے بعد شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا جس کے ساتھ ہی شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم حسین غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی روانہ ہوگئے۔

شرجیل میمن سمیت 104 نیب ریفرنس فعال عدالتوں میں منتقل کردیے گئے، سندھ ہائی کورٹ نے 104 نیب ریفرنس خالی عدالتوں سے فعال عدالتوں میں منتقل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

الت نمبر 3 سے 7 ریفرنسز عدالت نمبر 6 کو منتقل کیے گئے، احتساب عدالت نمبر 3 سے 19 ریفرنسز عدالت نمبر 7 کلفٹن منتقل کردئیے گئے، اسپیکر سندھ اسمبلی، پی ایم کیو ایم رہنما مصطفی کمال کیخلاف ریفرنسز بھی احتساب عدالت نمبر 7 کو منتقل کردئیے گئے، احتساب عدالت نمبر ایک سکھر سے 57 ریفرنسز عدالت نمبر 3 کو منتقل کیئے جاتے ہیں۔

تحریری حکم نامے کے مطابق عدالتی ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ احتساب عدالتوں کے منتظم جج نے بھی خالی عدالتوں سے ریفرنس منتقلی کا کہا تھا، احتساب عدالتوں کے منتظم جج نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو اس حوالے سے آگاہ کیا تھا، تاکہ جو احتساب عدالتیں خالی ہیں ان میں سے زیر سماعت ریفرنسز منتقل کئے جائیں جن عدالتوں میں ججز موجود ہیں، ریفرنسز کی منتقلی کے حوالے سے نیب پراسکیوٹر نے بھی کوئی اعتراض نہیں کیا۔