متحدہ پاکستان نے نئے تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان کردیا

کراچی: متحدہ پاکستان نے نئے تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان کردیا، جس کے تحت سی ای سی کو ختم کر کے کے ٹی طرز پر ڈسٹرکٹ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔

پی آئی بی گراؤنڈ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ ہم مستحکم پاکستان کی خاطر سیاست کررہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ آج کے بعد سے سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کو کراچی کی سطح سے ختم کیا جارہا ہے اور  اس کی جگہ ڈسٹرکٹ کونسل کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں، فاروق ستار  نے مزید اعلان کیا کہ سی ای سی اب پاکستان کی سطح پر کام کرے گا۔

فاروق ستار نے نئے ذمہ داران کا اعلان کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ ہم نے ماضی کے تمام ریکارڈز توڑ دیے،  اب آپ لوگ پھیل جائیں اور انتخابات کی تیاری کریں تاکہ اگلے انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان کو واضح برتری مل سکے۔

اسی سے متعلق: عامر خان نے متحدہ پاکستان کی کمان سنبھال لی، لندن کارکنان کو توڑنے کا فیصلہ ۔

یم کیوای(پاکستان ) کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے تنظیم نو کے سلسلے میں کراچی کے چھ اضلاع کے پانچ ڈسٹرکٹ کے انچارج ، جوائنٹ انچارجز اور کمیٹیوں کے اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا
ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے ڈسٹرکٹ ویسٹ 17رکنی کمیٹی ،ڈسٹرکٹ ایسٹ 19رکنی کمیٹی ، ڈسٹرکٹ ساﺅتھ کی 15رکنی کمیٹی ، ڈسٹرکٹ سینٹرل کی 17رکنی کمیٹی جبکہ ڈسٹرکٹ ملیر و کورنگی کی 20رکنی کمیٹیوں کے اعلانات کئے
اعلان کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ کی کمیٹی کے انچارج عبد الحق، ڈسٹرکٹ ایسٹ کی کمیٹی کے انچارج اسامہ قادری ، ڈسٹرکٹ ساﺅتھ کی کمیٹی کے انچارج کامران فاروق ، ڈسٹرکٹ سینٹرکراچی۔۔۔3، جون 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے تنظیم نو کے سلسلے میں کراچی کے چھ اضلاع کے پانچ ڈسٹرکٹ کے انچارجز ، جوائنٹ انچارجز اور کمیٹیوں کا اعلان کردیا ہے اور انہیں تنظیمی ، سیاسی ، سماجی ذمہ داری سونپ دیں ہیں۔ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کی انچارج و جوائنٹ انچارجز سمیت 17رکنی کمیٹی ،ڈسٹرکٹ ویسٹ کی انچارج و جوائنٹ انچارجز سمیت 19رکنی کمیٹی ، ڈسٹرکٹ ساﺅتھ کی انچارج و جوائنٹ انچارجز سمیت 15رکنی کمیٹی ، ڈسٹرکٹ سینٹرل کی انچارج و جوائنٹ انچارجز سمیت17 رکنی کمیٹی جبکہ ڈسٹرکٹ ملیر و کورنگی کی انچارج و جوائنٹ انچارجز سمیت20رکنی کمیٹیوں کے اعلانات کئے ۔ تنظیم نو کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ کی کمیٹی کے انچارج عبد الحق ، جوائنٹ انچارجز شاہد اقبال ، نور حسین ، آفس سیکریٹری شاہد میاں ، فنانس سیکریٹری اشرف امام ہوں گے جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے اراکین میں ایاز محمود ، محبوب عالم ، جمیل احمد ، شیر علی آفریدی ، محترمہ عشرت سلطانہ ، ڈاکٹر شیر علی آفریدی ، مسعود احمد صدیقی ، محمد فاروق ، کامران اختر ، مظاہر امیر اور ریحان جعفری شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ ایسٹ کی کمیٹی کے انچارج اسامہ قادری ، جوائنٹ انچارج عابد زیدی ، آفس سیکریٹری خالد اعوان ، فنانس سیکریٹری اسلم ممتاز ہوں گے جبکہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کی کمیٹی کے اراکین میں محترمہ فرہاد شاہانہ عشر ، عزیز شاہ ،شارق علی ، احمد رضا ، مزمل قریشی ، شفیع کیانی ، محترمہ معصومہ زہرا ، سید مصدق ، محمد نعیم احمد ، سید حامد حسین ہاشمی ، محمد ساجد ، فیصل رفیق ، ارشد علی اور ابو الاظہر چاند شامل ہیں ۔ ڈسٹرکٹ ساﺅتھ کی کمیٹی کے انچارج کامران فاروق ، جوائنٹ انچارجز طیب ہاشمی ، علی شہباز ، فنانس سیکریٹری کمال صدیقی ، آفس سیکریٹری طاہر قریشی ہوں گے جبکہ ڈسٹرکٹ ساﺅتھ کی کمیٹی میں طحہٰ ، محمد سلیمان چاندنا ، ناصر تیموری ، عابد شیخ ، تنویر ، محمد شاہد ہوتی ، انور فاطمہ فرح ،محترمہ فرح ،عبد الخالق بلوچ اور دلدار شامل ہیں ۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ سینٹرل کی کمیٹی کے انچارج ارشد شاہ ، جوائنٹ انچارجز عباس جعفری ، ذیشان ، آفس سیکریٹری معین ، فنانس سیکریٹری اشرف علی ، سیکریٹری نشر و اشاعت ذکی قادری ہوں گے جبکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کی کمیٹی کے اراکین میں وسیم قریشی ، عاصم علی خان ، سید عامر علی ، محترمہ رفعت خان ایڈووکیٹ ،منظور علی بروہی ،اسلام الدین ، محمد ابراہیم شیخ ، محمد عمران ، عابد شریف ، رفیق اورمحمود شامل ہیں ۔جبکہ ڈسٹرکٹ ملیر و کورنگی کی کمیٹی کے انچارج خالد عمر ، جوائنٹ انچارجز محمد اسلم بلوچ ، وسیم احمد ، عابد جعفری ، آفس سیکریٹری ممتاز علی عمرانی ، سیکریٹری نشر و اشاعت ظفر عزیز ہوں گے جبکہ اراکین میں ایوب شان ، طاہر ، وسیم شمع ،ساجد احمد ، محمد جسیم ، حنیف اتمام خیل ، منظور جوکھیو ، اقبال قریشی ، عامر معین ، غلام جیلانی ، محترمہ خالدہ اطیب اورمحترمہ رابعہ ماجد شامل ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: