بھٹو کی پھانسی کا عدالتی فیصلہ درست تھا، عامر لیاقت کا دھماکا خیز بیان

کراچی: معروف میڈیا اینکر اور صحافی عامر لیاقت حسین نے اگلے ہفتے سے دوبارہ سیاست میں قدم رکھنے اور سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی کے پروگرام میں وسیم بادامی کے سوال کے جواب میں عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے سے میں سیاسی سفر کا دوبارہ آغاز کروں اور تاہم کس جماعت میں شمولیت اختیار کرنے ہے اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت سے متعلق عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلہ کبھی غلط نہیں ہوسکتا، جب جج احاطہ عدالت میں فیصلہ کرتا ہے تو ہر ثبوت اور شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ لکھتا ہے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے آصف عمران خان کو بہترین سیاست دان قرار دیا اور دوسرے نمبر پر آصف علی زرداری کو پسندیدہ سیاستدان قرار دیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں یہ خبر زیر گردش تھی کہ عامر لیاقت حسین پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے جارہے ہیں تاہم انہوں نے سیاسی میدان میں اترنے کا فیصلہ مؤخر کردیا تھا۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے اپنا سیاسی کیریئر متحدہ کے پلیٹ فارم سے شروع کیا اور وہ مشرف دورِ حکومت میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امورکا قلمدان سنبھال چکے ہیں، گزشتہ برس 22 اگست سے قبل عامر لیاقت نے متحدہ میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کیا تھا تاہم ملک مخالف نعروں کے اگلے روز ہونے والی پریس کانفرنس میں انہوں نے فاروق ستار کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: