Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
زرداری کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ، ایم کیو ایم نے پی پی کی حمایت کردی | زرائع نیوز

زرداری کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ، ایم کیو ایم نے پی پی کی حمایت کردی

اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین اسمبلی نے پیپلزپارٹی کی جانب سے زرداری کے پروڈکشن آرڈر کی حمایت کر دی، اس ضمن میں امین الحق نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری کے جھوٹ پر سے بھی پردہ ہٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد کی قومی اسمبلی کے ایوان میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی جس میں اراکین نے اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

اسمبلی اجلاس میں فواد چوہدری کی تقریر کے بعد رکن قومی اسمبلی امین الحق نے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے جھوٹ کا پردہ بے نقاب کرتے ہوئے بتایا کہ ’’اسپیکر ایاز صادق کے دور میں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کنور نوید کو حراست میں لیا گیا‘‘۔

انہوں نے بتایا کہ ایاز صادق کے پاس نامعلوم کالز بھی آئیں کہ پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیے جائیں البتہ انہوں نے کسی کو بھی خاطر میں نہ لاتے ہوئے کنور نوید کو اجلاس میں طلب کیا۔ امین الحق نے بتایا کہ ایم کیو ایم زرداری صاحب کے پروڈکشن آرڈر کی تین وجوہات کی بنیاد پر حمایت کرتی ہے۔