کراچی: ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور میئر وسیم اختر نے کہا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کی سیاست میں واپسی کا اب کوئی امکان نہیں اور فاروق ستار چاہیں بھی تو پارٹی میں واپس نہیں آسکتے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ’’آئین میں صوبوں کی گنجائش ضرور ہے مگر کراچی ایڈمنسٹریٹو یونٹ بن سکتا ہے، وسیم اختر کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال پارٹی کے لیے غدار سے بھی بڑھ کر ہیں، فاروق ستار واپس آنا بھی چاہیں تو ایم کیو ایم میں نہیں آ سکتے۔ میئر کراچی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سے پی ٹی آئی کے اتحادی بن کر رہنا زیادہ بہتر ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسپتال بنایا ہے وہ کرپٹ نہیں ہیں، ہماری دعا ہے اللہ عمران خان کی مدد کرے۔
