کراچی : رائل انسٹی ٹیوٹ آف برٹش آرکیٹیکٹس نے پاکستان کی پہلی خاتون ماہر تعمیرات پروفیسر یاسمین لاری کو ماحول دوست زیروکاربن گھروں کی تعمیر پر رائل گولڈ میڈل ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔
یاسمین لاری نے کراچی کی کئی شاہکار عمارتوں کو ڈیزائن کیا لیکن اب وہ اپنے کام پر فخر نہیں کرتیں، اب وہ چونے اور مٹی سے بنی تعمیرات کو فروغ دے رہی ہیں جو کاربن فٹ پرنٹ کم کرنے کے ساتھ سستی اور پائیدار بھی ہیں۔اس ایوارڈ کی منظوری بادشاہ خود دیتا ہے اور یہ ایسے شخص یا گروپ کو دیا جاتا ہے جس کے کام سے فن تعمیر میں اہم پیشرفت ہوئی ہو۔
یاسمین لاری کو ایوارڈرواں برس جون میں دیا جائیگا۔یاسمین لاری کے قدرتی آفات سے بے گھر ہونے والوں کیلئے ماحول دوست سستے گھروں کی تعمیر کے تصور کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔ انہیں دیہی خواتین کیلئے دھوئیں کے بغیر ماحول دوست چولہے بنانے کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے۔