کراچی : معروف اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزے کے درمیان بچوں کی حوالگی اور اخراجات سے متعلق کیس میں فیروز خان کی بچوں سے ملاقات نہ ہو سکی۔
وکلا عدالت میں پیش ہوئے اور بچوں کی عدم پیشی سے فیملی کورٹ شرقی کو آگاہ کیا وکیل علیزے نے بتایا کہ بچے بیمار ہیں پیش نہیں ہو سکتے، وکیل فیروز خان نے کہا کہ فیروز خان کو گزشتہ روز آگاہ کردیا تھا فیروز خان بچوں کی بیماری کے حوالے سے پریشان ہیں اور ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہیں۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر بچوں کی بیماری سے متعلق میڈیکل رپورٹ طلب کر لی آئندہ سماعت 11 جنوری کو فیروز خان سے بچوں کی ملاقات متوقع ہے ۔
