محکمہ باغات کے دفتر میں ایڈمنسٹریٹر کی موجودگی میں ہنگامہ آرائی، کرسیاں چل گئیں

محکمہ باغات کے دفتر میں ایڈمنسٹریٹر کی موجودگی میں ہنگامہ آرائی، کرسیاں چل گئیں

کراچی: محکمہ باغات کے مرکزی دفتر میں ایڈمنسٹریٹر کراچی کی موجودگی میں کرسیاں چل گئیں، ذرائع کو ملنے والی اطلاع کے مطابق سب انجینئیر خواجہ ندیم اور انکے کارندوں کا ڈائریکٹر پارک جنید اللہ پر حملہ کیا۔

دونوں فریقین نے جھگڑے کے دوران ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑے اور دفتر میں لگے شیشے توڑ دیے، ڈی جی پارکس نے کشیدہ صورت حال پر قابو پانے کے لیے پولیس کو طلب کرلیا جبکہ فیریئر تھانے میں خواجہ ندیم سمیت دیگر افراد کے خلاف ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

معطلی کا آرڈر

ڈی جی پارکس نے سب انجینئر ندیم خواجہ کو معطل کردیا۔ ڈائریکٹر جنرل پارکس جنید اللہ کے مطابق ندیم خواجہ بغیر ڈیزائن فائلوں کی منظوری چاہتے تھے، غیر قانونی کام سے انکار پر خواجہ ندیم نے اپنے کارندوں سمیت مجھ پر حملہ کردیا، موقع پر موجود ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے سارا منظر اپنی آنکھوں سے دیکھا، کوئی غلط کام نہیں کروں گا، ایڈمنسٹریٹر کراچی کے حکم پر مقدمہ درج کرادیا ہے۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: