Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
عمران کےقافلے کو روکا نہیں , سہولت فراہم کرنا مقصد ہے, آئی جی اسلام آباد | زرائع نیوز

عمران کےقافلے کو روکا نہیں , سہولت فراہم کرنا مقصد ہے, آئی جی اسلام آباد

لاہور : اسلام آباد کے آئی جی اکبر ناصر نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد عمران خان کے قافلے کو روکنا نہیں بلکہ سہولت فراہم کرنا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں سیکیورٹی کے بھی اچھے انتظامات ہوں اور لوگوں کو مشکلات بھی نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پیشی پر غیرمعمولی اقدامات کا مقصد شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے، صرف محدود مقام پر ہی راستوں کو بند کیا گیا ہے، سابق وزیرِ اعظم کی پیشی کے بعد راستے کھول دیے جائیں گے۔

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے کہا کہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، گزشتہ سماعت میں ہائی کورٹ پر عمران خان کو بڑی اچھی سیکیورٹی دی گئی، اس دفعہ بہترین سیکیورٹی کی کوشش کی ہے۔

اکبر ناصر کا کہنا ہے کہ پولیس کو کہا ہے کہ میڈیا کی سیکیورٹی کا خاص خیال رکھیں۔