Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی، تجاوزات اور سرکاری اراضی پر قبضے کا کیس، سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا | زرائع نیوز

کراچی، تجاوزات اور سرکاری اراضی پر قبضے کا کیس، سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا

کراچی میں پارکوں اور سرکاری اراضی پر قبضوں کے خلاف کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ ٹوٹ گیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان اور دیگر کی درخواستوں کی سماعت ہوئی، اس موقع پر جسٹس منیب اختر نے درخواستوں کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے بینچ ختم کرنے کا اعلان کیا۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ جسٹس منیب اختر ان درخواستوں کو کئی بار ہائی کورٹ میں سن چکے ہیں اس لیے انہوں نے بینچ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے معاملہ چیف جسٹس پاکستان کو بھیج دیا گیا، اگلی ہدایت کے بعد ہی معاملے کی سماعت ہوسکے گی۔

نعمت اللہ خان کی درخواست پر سال 2013 میں سپریم کورٹ نے شہری حکومت اور کے ایم سی کو ہدایت کی تھی کہ تجاوزات میں ملوث افراد کو فوری طور پر نوٹس جاری کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔