Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
شہریوں کو بجلی کا ایک اور خوفناک جھٹکا، 85 ارب کا بوجھ ڈال دیا |

شہریوں کو بجلی کا ایک اور خوفناک جھٹکا، 85 ارب کا بوجھ ڈال دیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے شہریوں کو بجلی کے 440 واٹ کا جھٹکا دیتے ہوئے فی یونٹ قیمت میں مزید اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عید سے قبل پیٹرول کے بعد شہریوں کو بجلی کا زوردار جھٹکا دیتے ہوئے نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کردی۔

نیپرا نے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل، مئی اورجون میں کی جائیں گی، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔  اضافے کا صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔