Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بلاول کی قیادت میں‌ ٹرین مارچ، کارروانِ‌ بھٹو کو آغاز پر ہی بڑی کامیابی مل گئی | زرائع نیوز

بلاول کی قیادت میں‌ ٹرین مارچ، کارروانِ‌ بھٹو کو آغاز پر ہی بڑی کامیابی مل گئی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ٹرین مارچ کارروانِ بھٹو کا آغاز کردیا گیا، قافلہ کراچی سے لاڑکانہ پہنچے گا۔ سوشل میڈیا پر کارروان بھٹ

پیپلز پارٹی کے کاررواں کا آغاز کراچی کے کینٹ اسٹیشن سے ہوا جس کا اختتام لاڑکانہ میں ہوگا جہاں 4 اپریل کو بلاول بھٹو زرداری ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔

کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر پہنچنے کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا سیلاب ہمارے ساتھ ہے۔

انہوں نے اس کارروان کے حوالے بتایا کہ ‘یہ کارروان بھٹو کراچی سے لاڑکانہ تک ہوگا، گڑھی خدا بخش میں ہم بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔’

دوسری جانب پی پی کے رہنما اور وزیر بلدیات سعید غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ بلاول کی تقاریر سُن کر عوام گھروں سے باہر نکلیں گے اور حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوجائیں گی۔