لاہور : پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ زمان پارک میں پولیس پر حملے ہوئے اور پیٹرول بم پھینکے گئے۔
زمان پارک میں آپریشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ پُرتشدد واقعات میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن ہو رہا ہے۔
عامر میر نے کہا کہ حالات پر قابو پالیا ہے 1 گھنٹے میں آپریشن ختم ہوجائے گا، نو گو ایریا کو ختم کیا جارہا ہے۔
