کراچی : معروف ٹک ٹاکر علی حیدر آبادی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کردیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ٹک ٹاکر علی حیدر آبادی نے اپنے نکاح کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’ الحمداللہ‘ ، ایک اور ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ’اب میں سنگل نہیں ہوں۔
ٹک ٹاکر نے نکاح اور اپنی دلہن ’زینب‘ کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ہیں۔
تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نکاح کے موقع پر ٹک ٹاکر اور ان کی دلہن ’زینب‘ نے سفید رنگ کا انتخاب کیا ہے۔
