پاکستانی اداکارہ اور انٹرینمنٹ پروگراموں کی معروف اینکر شائستہ لودھی نے پہلی بار پیار اور محبت کے درمیان فرق پر گفتگو کی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام مین گفتگو کرتے ہوئے شائستہ لودھی نے کہا کہ اگر کسی کو اپنی زندگی میں پیار نہ ملے تو اس کی زندگی برباد ہوتی ہے لیکن محبت خود بھی بہت خطرناک چیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’میں یک طرفہ یا دو طرفہ محبت پر یقین نہیں رکھتی، محبت بس محبت ہے اور اسے بے لوث ہونا چاہیے۔
ادکارہ کا کہنا تھا کہ سچی محبت صرف ایک بار ہو سکتی ہے اور بار بار محبت میں پڑنا محض ایک افسانہ ہے۔