Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
امریکی گلوکارہ ریحانہ سے شادی کی خواہش مداح کو مہنگی پڑگئی, گرفتار کر لیا گیا | زرائع نیوز

امریکی گلوکارہ ریحانہ سے شادی کی خواہش مداح کو مہنگی پڑگئی, گرفتار کر لیا گیا

نیویارک : امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں گلوکارہ ریحانہ کے گھر ایک مداح ان سے شادی کی خواہش کا اظہار کرنے پہنچ گیارپورٹس کے مطابق مداح کے گھر میں گھسنے کی کوشش پر پولیس کو بلا لیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص ساؤتھ کیرولینا سے لاس اینجلس پہنچا اور اسے رات 12:30 بجے گلوکارہ کے گھر میں گھسنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔رپورٹس کے مطابق ریحانہ کے گھر پر موجود سیکیورٹی گارڈز نے نامعلوم شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ایسا دوبار ہ نہ کرنے پر اس شخص کو تنبیہ دے کر چھوڑ دیا کیونکہ اس نے کوئی قانون نہیں توڑا تھا۔

رپورٹس کے مطابق یہ اب تک معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اس واقعے کے وقت ریحانہ، ا ن کا دوست اور ان کا ایک سال کا بیٹا گھر پر موجود تھے یا نہیں۔اس سے قبل 2018 میں بھی ریحانہ کے گھر میں ایک نامعلوم شخص نے داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔