لاہور:فلم بن روئے میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ ارمینا خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر مداحوں کو بیٹی کی آمد کی اطلاع دی گئی.
انہوں نے نومولود کو گود میں اٹھائے تصویر شیئر کی ۔ارمینا خان اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر بیٹی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ خوشخبری سناتے ہوئے ہمارے دل خوشی سے بھرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنی نومولود بیٹی کا نام ’’امیلی اسلا‘‘ رکھا ہے۔
