Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بنگلہ دیش میں ہنگامے پھوٹ پڑے ،ایک شہری ہلاک،50زخمی | زرائع نیوز

بنگلہ دیش میں ہنگامے پھوٹ پڑے ،ایک شہری ہلاک،50زخمی

ڈھاکہ :بنگلہ دیش میں اپوزیشن کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ ضلع پنچ گڑھ کے شمالی علاقے بوڈا میں پیش آیا جہاں کچھ لوگوں نے ایک ریلی پر فائرنگ اور لاٹھی چارج کیا۔پولیس کی فائرنگ سے پارٹی کے درجنوں حامی زخمی ہوگئے جبکہ یہ جھگڑا تقریبا آدھا گھنٹہ جاری رہا جس کے بعد پولیس لوگوں کو منتشر کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔

ریسکیو حکام کی جانب سے ہلاک ہونے والے شخص اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے 18 کی حالت تشویشناک ہے۔

حالیہ مہینوں میں بجلی کی کمی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ملک میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔