Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ہزارہ برادری گھرانے کی شادی میں‌ قیامت صغریٰ | زرائع نیوز

ہزارہ برادری گھرانے کی شادی میں‌ قیامت صغریٰ

کابل: افغانستان میں شادی کی تقریب میں خود کش حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 63 افراد جاں بحق اور 180 زخمی ہوگئے۔ حملے کی ذمہ داری کالعدم اسلامی شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک ہال میں شادی کی تقریب جاری تھی جس میں 400 سے زائد مہمان شریک تھے کہ اچانک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا۔

خود کش دھماکے میں 63 افراد جاں بحق اور 180 زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں 9 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں۔طالبان کی جانب سے جاری بیان میں خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ حملے کا ذمہ دار ہونے کے تاثر کو مسترد کرتے ہیں، ہم کبھی بھی خواتین اور بچوں کو نشانہ نہیں بناتے ہیں۔

عالمی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش سے منسلک ایک گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے میڈیا کو بتایا کہ کابل کی شاہراہ دبئی کے ایک شادی ہال میں شیعہ ہزارہ مغل کمیونیٹی کی اجتماعی شادی کی تقریب میں خود کش حملہ کیا گیا ہے جس میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہلاک ہوئے ہیں۔