تارکین وطن کو نکالنے سے شہر میں جرائم کم ہونگے، آفاق احمد

کراچی : مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے کہا کہ تارکین وطن کو نکالنے سے شہر میں کرائم کم ہوگا۔

کراچی میں سٹی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفاق احمد کا کہنا تھا کہ کراچی شہر میں سٹریٹ کرائم کا جو بازار گرم تھا اس میں تارکین وطن ملوث تھے، کریمنلز کو پکڑنا اس لئے مشکل تھا کہ ان کا کوئی ریکارڈ ہی نہیں تھا۔

آفاق احمد نے کہا کہ حکومت کے تارکین وطن کو نکالنے والے اقدامات کو سراہتا ہوں۔ جماعت اسلامی افغانیوں کو نکالنے کے خلاف کیوں مہم چلا رہی ہے۔

آفاق احمد نے کہا کہ مشرقی پاکستانیوں کیلئے جماعت اسلامی نے کیوں مہم نہیں چلائی؟۔

آفاق احمد کا فلسطین کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلسطین کے معاملے پر پوری امت مسلمہ کو ایک پیج پر آنا چاہیے، او آئی سی کا کوئی کردار نہیں، ہم اگر لڑائی نہیں کر سکتے تو اسرائیل کا بائیکاٹ تو کر ہی سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تارکین وطن کو نکالنے سے شہر میں کرائم کم ہوگا۔کراچی میں سٹی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی شہر میں سٹریٹ کرائم کا جو بازار گرم تھا اس میں تارکین وطن ملوث تھے، کریمنلز کو پکڑنا اس لئے مشکل تھا کہ ان کا کوئی ریکارڈ ہی نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے تارکین وطن کو نکالنے والے اقدامات کو سراہتا ہوں۔ جماعت اسلامی افغانیوں کو نکالنے کے خلاف کیوں مہم چلا رہی ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ شرقی پاکستانیوں کیلئے جماعت اسلامی نے کیوں مہم نہیں چلائی؟۔ ان کا فلسطین کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلسطین کے معاملے پر پوری امت مسلمہ کو ایک پیج پر آنا چاہیے، او آئی سی کا کوئی کردار نہیں، ہم اگر لڑائی نہیں کر سکتے تو اسرائیل کا بائیکاٹ تو کر ہی سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: