Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
دنیا کی وزنی ترین لڑکی اب کبھی نظر نہیں آئے گی، ہر آنکھ آبدیدہ | زرائع نیوز

دنیا کی وزنی ترین لڑکی اب کبھی نظر نہیں آئے گی، ہر آنکھ آبدیدہ

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )مصر سے تعلق رکھنے والی دنیا کی وزنی ترین خاتون ایمان عبدالعاطی دبئی کے ہسپتال میں انتقال کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق 500 کلو وزنی ایمان کا بھارت میں علاج جاری تھا جس کے بعد 4 مئی 2017 کو اسے علاج کی غرض سے دبئی کے برجیل ہسپتال میں داخل کیا گیاجہاں 20 ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم ایمان کے علاج پر مامور تھی اور اس کے وقفے وقفے سے مختلف ٹیسٹ کے کیے گئے ۔

اسپتال سے جاری بیان کے مطابق ایمان دل کے مرض میں مبتلا تھی جب کہ اس کے گردوں نے بھی کام چھوڑ دیا تھا جو موت کی وجہ بنا اور مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجکر 35 منٹ پر وہ چل بسیں۔

ایمان کے لواحقین نے اسپتال کی جانب سے علاج معالجے کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم اس سے قبل بھارت میں علاج کے دوران انہوں نے کچھ شکایات کی تھیں۔