Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بڑھتی عمر پر ایشوریا ٹرولنگ کا شکار | زرائع نیوز

بڑھتی عمر پر ایشوریا ٹرولنگ کا شکار

ممبئی : سابق ملکہ حسن اور بالی ووداداکارہ ایشوریہ رائے 49 برس سے زائد کی ہوچکی ہیں پھر بھی کروڑوں لوگ ان کے دیوانے ہیں ۔

بالی ووڈ کے مشہور فلم ساز سبھاش گھئی نے حال ہی میں اپنی 78ویں سالگرہ منائی ہے۔ فلمساز کی سالگرہ پر ایک شاندار پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس پارٹی میں سلمان خان، انوپم کھیر ، ماہیما چوہدری، ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن جیسے ستاروں نے شرکت کی۔پارٹی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئیں تو لوگوں نے ایشوریا رائے سے متعلق مختلف تبصرے کرنے شروع کردیئے۔

ایک صارف نے ایشوریا رائے بچن کی چال ڈھال اور انداز کو دیکھ کر لکھا کہ ’آپ اپنے چہرے پر پلاسٹک لگاتے ہیں‘۔

ایک صارف نے تو ایشوریا کو مخاطب کرکے کہا کہ ’اگر آپ اپنے بالوں کا انداز نہیں بدلتے تو کم از کم اپنے ڈریسنگ اسٹائل کو تبدیل کریں‘۔سابق ملکہ حسن کو ایک صارف نے ؤنٹی تک کہہ دیا۔ اس نے کہا کہ ’اب انداز بدلنے کا وقت آ گیا ہے، ان کی شکل آنٹی جیسی ہے‘۔