ماہرہ پر تنقید، خاتون صحافی نے آفریدی کی متنازع تصویر شیئر کر کے سوال کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اوررنبیرکپورکی متنازع تصاویرسامنے آنے کے بعد سوشل میڈیاصارفین نے جہاں انہیں تنقیدکا نشانہ بنایاوہیں ان کی حمایت میں فنکاربرادری بھی میدان میں آگئی۔

ہرشخص نے تصاویرکی مخالفت اورحمایت میں مختلف قسم کےد لائل پیش کیے۔ رنبیرکپوراورماہرہ خان کی تصاویرکامعاملہ ابھی ٹھنڈانہیں ہواتھاکہ نوازشریف کی ریلی کی کوریج کی وجہ سے نوکری سے ہاتھ دھونے والی ڈاکٹرفضانے معروف پاکستانی کرکٹرشاہدآفریدی کی ایسی تصویرشیئرکردی جس سے سوشل میڈیاپرطوفان آگیا۔

تصویرمیں شاہدآفریدی صرف انڈرویئرپہنے دکھائی دے رہے ہیں اور پینٹ نیچے کرکے شرٹ درست کررہے ہیں، ساتھ ہی لکھاکہ ”کیاتضاد ہے؟ آفریدی نے ماہرہ خان سے زیادہ شرمناک فعل کیا! ہمیشہ ہی عورت پر تنقید، کیوں ؟؟“

ٹوئٹ کرنے کی دیرتھی کہ سوشل میڈیاپرطوفان آگیا۔

محترمہ کوسوشل میڈیاصارفین نے مختلف کمنٹس سے نوازااور حماد خان نے لکھا کہ ’’کون لوگ ہیں جو تنقید کرتے ہیں، میں تو کہتا ماہرہ پورے کپڑے اتار کر دکھائے جیسے آفریدی نے کیا بلکہ اس سے بھی ہٹ کے بھائی انکے اپنے مرضی ہمیں کیا۔

کاشف خٹک نے لکھا کہ’’ آپ ایسا اس لیے کررہی ہیں کہ آپ اس لائف سٹائل سے اتفاق کرتی ہیں، اورشاید خود بھی ایسے ہی جینا چاہتی ہیں‘‘۔نوید خان نے جواب دیا کہ ’’دونوں غلط نہیں ،د ونوں سلیبرٹیز ہیں ، آپ بھی دودھ کی دھلی ہوئی نہیں لگ رہی اور شاید ہم بھی ، فرق بس یہ ہے کہ وہ کیمرے میں آگئے ہیں‘‘،شان نے جواب دیا کہ ’’مرد مرد ہوتاہے‘‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: