Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
سلیم شیخ بیٹی کی شادی میں خوشی سے شرشار ! | زرائع نیوز

سلیم شیخ بیٹی کی شادی میں خوشی سے شرشار !

کراچی:پاکستانی ٹی وی ڈراموں اور فلموں کے معروف اداکار سلیم شیخ کی اپنی بیٹی کی شادی پر ڈانس کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں۔

اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی شادی پر ڈانس کرنے کی ویڈیوز کو ان کے مداح خوب پسند بھی کر رہے ہیں۔

ان ویڈیوز میں سلیم شیخ مختلف پاکستانی اور بھارتی گانوں پر ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں اور ان کے ڈانس پر ان کے گھر والے بھی خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

سلیم شیخ کی بڑی بیٹی نشمیہ شیخ کی گزشتہ دنوں شادی ہوئی، جس کی تصاویر سلیم شیخ نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر بھی کی ہیں۔شادی کی تقریب میں شہروز سبزواری نے اپنی اہلیہ صدف کنول کے ہمراہ شرکت کی۔

اس کے علاوہ جاوید شیخ، بہروز سبزواری سمیت دیگر نامور فنکاروں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔