Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
انمول بلوچ کا آئیٹم سانگ نہ کرنے کا اعلان | زرائع نیوز

انمول بلوچ کا آئیٹم سانگ نہ کرنے کا اعلان

لاہور: ڈراموں کی مقبول اداکارہ انمول بلوچ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ اگر انہوں نے فلموں میں اداکاری بھی شروع کردی تو وہ کسی بھی شرط پر آئٹم سانگ میں پرفارمنس نہیں کریں گی۔ انہوں نے بتایا ہے کہ وہ جلد ہی بڑی سکرین پر بھی دکھائی دیں گی۔

ایک انٹرویو میں انمول بلوچ نے ایک سوال کے جواب میں اعتراف کیا کہ اب پاکستانی ڈراموں کا سکرپٹ پہلے کی طرح جاندار نہیں رہا، خواتین کے لیے ایک جیسے ہی کردار لکھے جا رہے ہیں ،اچھے مواد کی تخلیق نہ ہونا اداکاروں کی نہیں بلکہ کہانی کاروں کی ذمہ داری ہے ۔

انمول بلوچ نے سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات اور خصوصی طور پر اداکاراؤں پر کی جانے والی تنقید پر بھی بات کی اور کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ اداکاراؤں کو زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن اب بات آگے بڑھ چکی ہے اوراب شخصیات کی کردار کشی بھی کی جاتی ہے سوشل میڈیا پر دوسروں کی کردار کشی نہیں کی جانی چاہیے۔