چیمپئن کو رمضان شو مل گیا، عامر لیاقت کس چینل پر آئیں‌ گے؟‌

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور رمضان نشریات کے قابل ذکر معروف اینکر پرسن عامر لیاقت حسین رواں سال سرکاری ٹیلی ویژن پر رمضان نشریات کریں گے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ وہ امسال رمضان نشریات پاکستان ٹیلی ویژن، پاکستان ٹیلی ویژن ورلڈ، پاکستان ٹیلی ویژن گلوبل اور پی ٹی وی ہوم پر کریں گے۔

انہوں نے آگاہ کیا کہ پہلا شو رمضان کی چاند رات ایک بجے سے اذان فجر تک ہوگا بعد ازاں دوپہر 2 بجے سے اذان مغرب تک افطاری اور پھر رات 9 سے 10 بجے تک پی ٹی وی ہوم پر ’’انعام 10 تک‘‘ پروگرام نشر کیا جائے گا۔

عامر لیاقت نے مزید آگاہ کیا کہ رات 10 سے 12 بجے تک پروگرام شب وجدان ہوگا۔

قبل ازیں عامر لیاقت حسین شب برأت پر خصوصی پروگرام سرکاری ٹیلی ویژن پر کرچکے ہیں جس کی ٹی آر پی بہت اچھی رہی تھی۔