Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نخریلی اداکارہ کا بیان، عروہ حسین ہدایتکار ندیم بیگ پر برہم | زرائع نیوز

نخریلی اداکارہ کا بیان، عروہ حسین ہدایتکار ندیم بیگ پر برہم

کراچی : معروف اداکارہ عروہ حسین نے ہدایتکار ندیم بیگ کے حالیہ بیان پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ دنوں ہدایتکار ندیم بیگ ایک پروگرام میں شریک ہوئے جہاں ایک سیگمنٹ کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ سیٹ پر سب سے زیادہ نخرے کون دکھاتا ہی جس پر ندیم بیگ نے عروہ حسین کا نام لیا اور ساتھ ہی ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عروہ ڈانس سٹیپس میں خون کے آنسو رلاتی ہیں جس پرعروہ حسین نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ندیم بیگ کے ساتھ صرف ایک ہی پراجیکٹ کیا ہے جس میں ان کے گانے لک ہلنا کے بارے میں انہیں ایک اختلاف تھا ۔

اداکارہ نے کہا کہ افسوس ہے کہ ان کی شخصیت کو محض سیٹ پر بحث کرنے کیلئے غلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے۔